6کلو گرام آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، میاں بیوی گرفتار

6کلو گرام آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، میاں بیوی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 6کلو گرام آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ضلع خوشاب کا رہائشی منور اپنی اہلیہ شبانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ جارہا تھا۔ ایئرپورٹ پر سامان چیکنگ کے دوران بیگز کی تہہ میں چھپائی 6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔حکام کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی ہے۔
جبکہ دونوں ملزمان کو اے ایس ایف نے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -