وزیراعظم کے فیصلہ سے عدالتوں کی عزت میں اضافہ ہو گا :عابد شیر علی

وزیراعظم کے فیصلہ سے عدالتوں کی عزت میں اضافہ ہو گا :عابد شیر علی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے عدالتوں کی عزت میں اضافہ ہو گا،پرویز مشرف جیسے آمر یا تو بھگوڑے بن جاتے ہیں یا بیماری کا بہانہ کرکے ہسپتال میں لیٹ جاتے ہیں ،پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا وزیراعظم بھگوڑوں کیلئے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مثال قائم کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم کے احتساب کی آڑ میں ایک سال سے ٹرائل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں، منتخب وزیراعظم ہی اس طرح پیش ہوتے ہیں۔

عابد شیر علی

مزید : صفحہ آخر