ہوپ کا بحال ہونیوالا کوٹہ سرکاری سکیم میں شامل کر نے کیخلاف دائر رٹ واپس لینے کا فیصلہ

ہوپ کا بحال ہونیوالا کوٹہ سرکاری سکیم میں شامل کر نے کیخلاف دائر رٹ واپس ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان ڈیڈ لاک اور سرد جنگ کا خاتمہ معاملات طے پائے جانے کا امکان خیر سگالی کے جذبے کے تحت ہوپ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ واپس لے سکتی ہے معلوم ہوا ہے عدالتی جنگ کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے وزارت مذہبی امور اور ہوپ نے حج اپریشن 2017متاثر ہونے سے بچانے کے لیے باہمی مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہوپ نے آگے بڑھتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں بحال ہونے والا کوٹہ سرکاری سکیم میں شامل کر نے کے خلاف دائر رٹ واپس لینے کی تجویز دی ہے وزارت کی طرف سے بھی خیر مقدم کیا گیا ہے پرائیویٹ سکیم کے حجاج کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے مذاکرات جاری رہیں گے۔

فیصلہ

مزید : صفحہ آخر