نواز شریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا بڑا پن ہے ،مولانا فضل الرحمن

نواز شریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا بڑا پن ہے ،مولانا فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا بڑا پن ہے ،بجٹ پر اپوزیشن کی بحث اور تقاریر کو براہ راست دکھانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کبھی اپوزیشن کی تقاریر راہ راست نہیں دکھائی گئی ۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2017-18ء پر اپوزیشن کی بحث اور تقاریر کو براہ راست دکھانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں، ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی اپوزیشن کی تقاریر کبھی براہ راست نہیں دکھائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مناسب سمجھا تو جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا، جے آئی ٹی میں وزیراعظم کا پیش ہونا ان کا بڑا پن ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -