بھارت نے سکھ یاتریوں کو جوڑمیلہ میں پاکستان آنے سے رو کدیا: دفترخارجہ

بھارت نے سکھ یاتریوں کو جوڑمیلہ میں پاکستان آنے سے رو کدیا: دفترخارجہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق سکھ یاتریوں نے گرو ارجن داس کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا، 100 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا جاری کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یاتریوں نے خصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارت نے انہیں پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا،پاکستان نے اس سلسلے میں سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی جسے بھارت نے خالی واپس بھیج دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے بہانہ تراشہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں۔نفیس زکریا نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مسلسل ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے، پاکستان نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے تھے۔ترجمان دفترنے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے تمام سہولتیں فراہم کردی تھیں،بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزوں پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

سکھ یاتری

مزید : صفحہ آخر