جے آئی ٹی کو درپیش رکاٹوں کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے: پی ٹی آئی

جے آئی ٹی کو درپیش رکاٹوں کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے: پی ٹی آئی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیاہے جے آئی ٹی کو درپیش رکاٹوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے جلد منظر عام پر لائی جائے،وزیراعظم تحقیقاتی اداروں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں ، مستعفی ہوں،سپریم کورٹ کی سماعت میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں،حکومت میڈیا کے ذریعے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے اسلئے خط عدا لت میں آنے سے پہلے میڈیا میں لیک کیا گیا، اب خود پر بات آئی تو مسلم لیگ (ن )والے ویڈیو ریکارڈنگ پر شور کررہے ہیں۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین اورفوادچوھدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں مزید کہنا تھا وفاقی حکومت کے ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں اورجے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے، جی آئی ٹی کو تحقیقات میں درپیش رکاٹوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی جلد منظر عام پرلائی جائے، اب خود پر بات آئی تو ویڈیو ریکارڈنگ پر شور کیا جارہا ہے وزیرداخلہ کہتے رہے ہیں انکے پاس ڈاکٹر عاصم کی ریکارڈنگ ہے ہم سمجھتے ہیں تصویر لیک پر جمع کرائی گئی رپورٹ عام کی جانی چاہیے ۔

پی ٹی آئی

مزید : صفحہ آخر