امریکی صدر پانچ ماہ بعداپنی فیملی کیساتھ وائٹ ہاؤس منتقل

امریکی صدر پانچ ماہ بعداپنی فیملی کیساتھ وائٹ ہاؤس منتقل

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس میں منتقل ہو گئے ہیں۔صدر ٹرمپ کے پیشرو صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اپنے خاوند کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی واشنگٹن میں منتقل ہو گئی تھیں تاکہ ان کی بیٹیوں کا سکول شروع ہو سکے اور وہاں خود کو ماحول کے مطابق ڈھال سکیں۔میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے کمرے سے وائٹ ہاؤس کے لان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔نیویارک کے شہری بھی میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس منتقلی پرخوش ہوں گے کیونکہ شہر میں واقع ٹرمپ ٹاور میں رہائش پذیر خاتون اول کی سکیورٹی انتظامات پر خطیر رقم خرچ ہو رہی تھی۔اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے تھے۔ اخبار نیوریارک پوسٹ نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہاں سے منتقل نہیں ہوتے تو ٹریفک کا نظام ابتر ہونے کا خاصا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر