میاں منظور احمد وٹو کی ایرانی قونصلر محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات

میاں منظور احمد وٹو کی ایرانی قونصلر محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہونے والے دھماکوں کی مذمت کے لئے ایرانی سفارتخانے میں ایرانی قونصلر محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما راجہ عامر خان، عابد حسین صدیق اور اشرف بھٹی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ میاں منظور وٹو نے ایرانی قونصلر سے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے اس کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات ہیں۔ ایران کے فائدے میں پاکستان کا فائدہ اور پاکستان کے فائدے میں ایران کا فائدہ ہے۔ ایرانی قیادت نے مسئلہ کشمیر کے معاملے میں ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی تائید کی ہے اور کشمیر کے ایشو کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں دہشت گردی کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہم ذاتی حیثیت اور پارٹی کی طرف سے شہید ہونے والے کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں ،مسلم ریاستوں کے سربراہان آپس میں مل بیٹھ کر اپنے تنازعات کو حل کریں۔

منظور وٹو

مزید : صفحہ آخر