پروفیسر ڈاکٹر ٖفیصل مسعود پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹفک پینل کا سینئر ممبر مقرر

Jun 13, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر)صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے اور مضر صحت خوراک کے حوالے سے موثر قانون سازی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹفک پینل کے سینئر ممبران میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ٖفیصل مسعود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹفک پینل کا سینئر ممبر مقرر کر دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ٖفیصل مسعود شعبہ میڈیسن کے سپیشلسٹ ہیں اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر اور سروسز ہسپتال کے پرنسپل بھی رہے ہیں۔وہ خوراک سے متعلقہ قوانین بنانے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مشاورتی کردار ادا کریں گے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ڈاکٹر فیصل مسعود کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوتے بہتر قوانین کی تیاری کے لئے اہم قدم قرار دیا۔

مزیدخبریں