جنید خان زیادہ وکٹیں لینے والے 20 ویں باؤلر بن گئے

جنید خان زیادہ وکٹیں لینے والے 20 ویں باؤلر بن گئے

کارڈف(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان نے ون ڈے میں سابق ہم وطن باؤلر سلیم ملک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بیسویں پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں، جنید نے انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔

، جنید نے اب تک 60 میچز میں 91 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ سلیم ملک نے 89 وکٹیں لے رکھی تھیں، ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 502 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی