ٹھیکیدار مافیاکی دیدہ دلیری ،ہسپتالوں کی پارکنگ فیس میں دوگنا اضافہ ،مریض پریشان

ٹھیکیدار مافیاکی دیدہ دلیری ،ہسپتالوں کی پارکنگ فیس میں دوگنا اضافہ ،مریض ...

لاہور (جنرل رپورٹر )لاہور میں پارکنگ ٹھیکیدار مافیا سرگرم ، لاہور کے تمام ہسپتالوں میو ،سروسز ،جناح ،جنرل کے علاوہ دوسرے کئی ہسپتالوں میں پارکنگ ریٹ بڑھا دیے، کار کی پارکنگ فیس 20 روپے سے بڑھا کر 30 جبکہ موٹر سائیکل کی 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے تمام ہسپتالوں میں پارکنگ ٹھیکے دار مافیا سرگرام ہو گیا۔رات 12 بجے کے بعد پارکنگ کی فیس مزید بڑھاکر ڈبل کر دی جاتی ہے۔اگر کوئی شہری پوچھے تو اسے کہا جاتا ہے ،مہنگائی کی وجہ سے پارکنگ فیس بڑھائی گئی ہے۔اس حوالے سے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کے لواحقین پریشان ہیں اور انتظامیہ اور پارکنگ کے ٹھیکے داروں کو کوستے دکھائی دیتے ہیں۔ انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر شکایت بھی درج کروائی جاتی ہے لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی،جس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین پریشان نظر آتے ہیں،اس حوالے سے جب لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی پارکنگ ہسپتال انتظامیہ خود ہینڈل کرتی ہے ،اس سے لاہور پارکنگ کمپنی کا کوئی تعلقنہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1