پانامہ کیس نے وزیر اعظم کو بند گلی میں دھکیل دیا،یاسمین راشد

پانامہ کیس نے وزیر اعظم کو بند گلی میں دھکیل دیا،یاسمین راشد

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو انجام تک پہنچانے کے لیے ہرآئینی اور قا نو نی راستہ کا اختیار کیاہے اور اب آخر کار نواز شریف کی تلا شی کا عمل شروع ہو چکا ہے نواز شریف کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ۔انہوں نے مز ید کہا کہ نواز شریف پانامہ کیس کی وجہ سے بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں ، سپر یم کورٹ کی جا نب سے جے آئی ٹی کا فیصلہ احسن اقدام تھا، چند لیگی ملازم اپنی ملازمت کا حق ادا کر نے کے لیے جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، اب چوروں کی طرح شور مچانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ، خاندان صر ف نام کا ہی شریف ہے ان کے کام چور، لیٹروں والے ہیں ، قوم کے سامنے ان کی شرافت کا نقاب اتر چکا ہے اور ان کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں ہمیں اپنے ملک کی عدالتو ں پر مکمل اعتماد ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1