جھلسا دینے والی گرمی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ ظلم ہے،نوشین حامد

جھلسا دینے والی گرمی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ ظلم ہے،نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے پلانٹ کے دورے نمائشی ہیں، پنجاب حکومت ابھی تک ایک پاور پراجیکٹ بھی مکمل طور پر نہیں چلا سکی ، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا لیسکو کا شارٹ فال 1032میگاواٹ ہو گیا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے سے کئی علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں بندش کے باعث پینے کا پانی بھی نایاب ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا بحران بھی سنگین ہو گیا ،جھلسا دینے والی گرمی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں ملک میں بجلی بحران پراب تک قابونہیں پایا جا سکا ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1