شین وارن کا ریکارڈ پاش پاش

شین وارن کا ریکارڈ پاش پاش

کارڈف (سپورٹس رپورٹر) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 13 ویں باؤلر بن گئے ہیں، مالنگا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، شین وارن نے 293 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

، مالنگا نے 194 میچز میں 294 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی