شاہ رخ کی جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوششیں شروع

شاہ رخ کی جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوششیں شروع

ممبئی(نیٹ نیوز)کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی جنوبی افریقہ میں بھی ٹوئنٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کردی۔رپورٹس کے مطابق ان کی ٹیم کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، وہ نئی ٹی 20 گلوبل لیگ میں کیپ ٹاؤن یا پھر جوہانسبرگ کے نام سے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں۔

، اس لیگ کے ٹیم مالکان کا اعلان 19 جون کو لارڈز میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پر ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں، یاد رہے کہ ا?ئی پی ایل میں کے کے ا?ر کے علاوہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز بھی شاہ رخ خان کی ملکیت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی