بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور ناانصافی نے جینا مشکل بنا دیا

بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور ناانصافی نے جینا مشکل بنا دیا

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ دن بدن بڑھتی ہوئی کرپشن،بیروزگاری ،ناانصافی اوربدانتظامی نے عوام کاجینامشکل کردیاہے جبکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں ،عوامی مسائل میں ہرروزاضافہ ہورہاہے،بدانتظامی کی انتہاء ہو چکی ، ہرطرف ملاوٹ،گرنفروشی کاراج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی خدمت کی بجائے فوٹوسیشن سے کام چلارہے ہیں تو اپوزیشن والے الزام تراشی کے ذریعے الیکشن مہم میں مصروف ہیں ،بہترہوگاکہ عوام آئندہ الیکشن میں بڑی جماعتوں کی بجائے اپنے علاقے کے اہل نمائندے کومنتخب کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1