مسلم لیگ(ن) کے قائدین جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہونگے
لاہور ( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ ہمارے قائدین جے آئی ٹی میں بھی سر خرو ہوں گے مائنس نواز شریف کی باتیں کرنے والے عناصر پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں ان کی وجہ سے آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت بھی ہے اور معاشی طاقت بننے کی جانب بھی روز بڑھ رہا ہے ۔وہ خواتین سے گفتگو کررہی تھیں