مسلم لیگ(ن) ایک سیاسی جماعت سے پریشر گروپ بن چکی ہے

مسلم لیگ(ن) ایک سیاسی جماعت سے پریشر گروپ بن چکی ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ ( ن) لیگ کی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک پریشر گروپ بن چکی ہے حکمران دھمکیوں کے ذریعے انصاف کا ترازو اپنے حق میں موڑنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی سیاسی عمر اب پوری ہوچکی ہے۔ وہ این اے 130سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے فطار ڈنر کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1