جیت کے باوجود قومی ٹیم کو جرمانہ کردیا گیا

جیت کے باوجود قومی ٹیم کو جرمانہ کردیا گیا

کارڈیف (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے باوجودشاہینوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران قومی ٹیم کی جیت کے باوجود آئی سی سی نے پاکستان پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ قومی ٹیم میں سلواوور ریٹ کی بنا پر آئی سی سی نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔پاکستانی ٹیم پر 10 فیصد اور کپتان پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی