عمران خان کا 25 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

عمران خان کا 25 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈف (سپورٹس رپورٹر) سرفراز احمد آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس میں کامیاب ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی کپتان بن گئے، سرفراز نے چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سابق پاکستانی قائد عمران خان کا 25 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، عمران خان نے 1992ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیاب ہدف کے تعاقب میں بطور کپتان 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔