اعضاء کی پیوند کاری کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائنگے،سلمان رفیق

اعضاء کی پیوند کاری کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائنگے،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی ایچ او ٹی اے)کی منظور شدہ آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ اتھارٹی موثر انداز میں اپنا کام کرسکے۔انہوں نے یہ بات اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پروفیسر فیصل مسعود، محکمہ صحت کے افسران، اتھارٹی کے ارکان اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے پروفیسر ریاض تسنیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے ریجنل آفسز قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ریجنل آفس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1