اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،خلیل سندھو

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،خلیل سندھو

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اورآئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں اور اقلیتی برادری ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی آفس میں تمام اقلیتی صوبائی ممبران اسمبلی کی سربراہی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری امور برائے انسانی حقوق طارق مسیح گل، کنوینئر مائنارٹیز ایڈوائزری کونسل پنجاب کانجی رام ،ِ، ایم پی اے شہزاد منشی، ایم پی اے ذوالفقار غوری، ایم پی اے شکیل ایون، ایم پی اے جوائس روفن جولئیس اور ایم پی اے شازیہ طارق موجودتھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ بجٹ 2017-18میں اقلیتی برادری کے حوالے سے سالانہ ترقیاتی پر اجیکٹس میں کچھ مزید پراجیکٹس شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اقلیتی برادری میں احساس محرومی کو دور کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1