بچوں کیساتھ بد اخلاقی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،نصیر احمد

بچوں کیساتھ بد اخلاقی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،نصیر احمد

لاہور( پ ر)پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کا اجلاس وقاص پرنس کی رہائش گاہ بسلسلہ چائلڈ لیبر کا عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ابو ہاشمی، ارشد لودھی، ذوالفقار ڈالر، رانا منیر نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں چائلڈ لیبر اور بچوں پر جنسی درندگی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے پنجاب میں گھرؤں، فیکٹریوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر سرعام چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے پنجاب میں چائلڈ لیبر کے نام پر بچوں کو گروی رکھنے کے قبیح فعل میں مسلسلہ اضافہ ہو رہا ہے بچوں کو دیہاتوں سے شہروں میں کام دلوانے کے لیے باقاعدہ گرہ سرگرم ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے درور حکومت میں گھروں میں کام کرنے والے بچوں کے حقوق کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ہے۔ گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر تشدد اور درندگی کے واقعات پر کسی بھی مجرم کو سز نہیں ہوتی ہے۔ قانون پر عملدرآمد کرنے والے ججز کے گھروں میں بھی چائلڈ لیبر ہو رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1