غوث الاعظم روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی بیریئر ہٹا دیئے گئے

غوث الاعظم روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی بیریئر ہٹا دیئے گئے

لاہور (اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،اس سلسلے میں ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلانگ برانچ کی جانب سے غوث الاعظم روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،جس میں صدیق ٹریڈ سنٹر سے شیر پاؤ پل تک سروس روڈ پرنا جائز پارکنگ کے لئے لگے بیریئیرز ہٹا دیئے گئے اور سروس روڈ کو کلےئر کر دیا گیا ۔حکام کے مطابق بیریئیرز سڑک کی توسیع کے سلسلے کے لئے ہٹائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر مزاحمت سے نمٹنے کے لئے انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔آپریشن کی سربراہی ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلانگ برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید سلطان اور انفورسمنٹ ڈائریٹوریٹ کے انسپکٹر غفور نیازی نے کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے افسران کا کہنا تھا کہ شہرمیں جگہ جگہ ناجائز پارکنگ سٹینڈ بنا دیے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے سڑکوں کی چوڑائی کم ہو جا تی ہے ،اورآنے جانے والوں کو گزرنے میں بڑی دقت ہوتی ہے ، اس لئے اتھارٹی نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ شہر کو ہر طرح کی تجاوزات سے کلےئر کر دیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1