یو ای ٹی میں داخلہ ٹیسٹ برائے 2017ء کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

یو ای ٹی میں داخلہ ٹیسٹ برائے 2017ء کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف اانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے دیگرانجینئرنگ اداروں اوریو ای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں مشترکہ داخلہ ٹیسٹ برائے 2017ء کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ۔ صرف ایسے امیدوار ان انٹری ٹیسٹ کیلئے درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں جنہوں نے ایف ایس سی/انٹر میڈیٹ، بی ایس سی، ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ، بی ٹیک (پاس) اس کے مساوی امتحان دیا یا پاس کیا ہو۔انٹری ٹیسٹ ٹوکن پانچ سو روپے کی ادائیگی پر HBLکی نامزد شاخوں پر 3جولائی 2017تک دستیاب ہوں گے۔

اور آن لائن رجسٹریشن 4جولائی تک کروائی جاسکے گی۔

آن لائن رجسٹریشن کیلئے http://admission.uet.edu.pk.استعمال کی جائے۔ یادرہے کہ انٹری ٹیسٹ 16جولائی2017ء بروز اتوار منعقد ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 4