نواز شریف کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل مستعفی ہو جا نا چاہیے،شاہد صدیق

نواز شریف کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل مستعفی ہو جا نا چاہیے،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل مستعفی ہو جا نا چاہیے۔کیونکہ جے آئی ٹی میں وزیر اعظم نہیں مجرم پیش ہو تے ہیں نواز شر یف ایک مجر م کی حیثیت سے جے آئی ٹی میں پیش ہو نگے انہیں فور ی مستعفی ہو جانا چاہیے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر شاہد صد یق نے مز ید کہا کہ نواز شر یف اور انکی فیملی کو کٹہرے میں لانے کا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے جس کی مسلسل کو شش سے گلو بٹ ما فیا کٹہرے میں آیا ہے جے آئی ٹی میں شہنشاہ سلامت کی پیشی کے موقع پر گلو بٹو ں نے اگر عد لیہ پر چڑ ھا ئی کی کو شش کی تو اس کا برا انجام ہو گا تحریک انصا ف اورعوام عد لیہ کے سا تھ کھڑی ہے ن لیگ کا احتسا ب پوری قوم کی آواز ہے انہو ں نے مز ید کہاکہ جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیاء کو گر یڈ 22میں تر قی دے کر حکمران ان کے ضمیر کا سودا کر نے کی کو شش کررہے ہیں ن لیگ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ ججز کو کبھی دبا ؤ ڈا ل کر یا انہیں تر قی اور پیسہ کا لا لچ دے کر مر ضی کے فیصلہ لینے کی کو شش کر تے ہیں اب حقیقی احتسا ب ہو تا دیکھ کر کر پشن لیگ اور اس کے درباری بو کھلاہٹ کا شکا رہو چکے ہیں آ ئندہ انتخا ب میں ن لیگ کو پنجا ب میں بد تر ین شکست کا سامنا کر نا پڑے گا بعیدنہیں ہے کہ آ ئندہ انتخا با ت میں ن لیگ کو پنجا ب ہی نہیں پورے ملک سے امیدوار بھی نہیں ملیں گے ۔