حکومت نے وعدے کے مطابق سپر ٹیکس ختم نہیں کیا ،رانا عبدالسمیع
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ حکومت نے وعدے کے مطابق سپر ٹیکس ختم نہیں کیا جس سے سرمایہ کاروں میں مایوسی پھیلی ہے۔سپر ٹیکس ایک سال کیلئے عائد کیا گیا تھا مگر اسے عائد ہوئے دو سال ہو چکے ہیں جبکہ موجودہ بجٹ میں اسے تیسرے سال تک توسیع دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ2015 میں سپر ٹیکس ایک سال کیلئے عائد کیا گیا تھا تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے فنڈز مہیا کئے جا سکیں۔ فوج کی قربانیوں کی وجہ سے حالات بہتر ہو گئے ہیں اورنوے فیصد سے زیادہ آئی ڈی پیز گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
اسلئے اس ٹیکس کا جواز ختم ہو گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی 193 غیر ملکی کمپنیوں کی تنظیم نے بھی اس ٹیکس کی بھرپور مخالفت کی ہے جبکہ اپوزیشن کے علاوہ حکومت کے سینیٹر بھی اسکے خلاف ہیں اس لئے اس پر نظر الثانی کی جائے