حکومت عوام کو ہر شعبے میں سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی،میاں ایوب

حکومت عوام کو ہر شعبے میں سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کو ہر شعبے میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے ان کے دور حکومت میں آئے روز کسی نہ کسی بحران نے سر اٹھایا ہوتا ہے حکومتی وزراء اپنے محکموں میں بہتری لانے اور عوامی حالت کو بہتر کرنے کی بجائے اپنے بادشاہ اور ان کے شہزادوں کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیاہے موجودہ حکومت نے قومی اداروں کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اپنے آقاؤں اور انکے درباریوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4