آرمی چیف سے برطا نوی ہائی کمشنرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطا نوی ہائی کمشنرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطا نوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول