چین کی مصروف شاہراہ اچانک گڑھے میں بدل گئی

چین کی مصروف شاہراہ اچانک گڑھے میں بدل گئی
 چین کی مصروف شاہراہ اچانک گڑھے میں بدل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر نانٹونگ کی انتہائی مصروف شاہراہ پر اچانک ایک بہت بڑا گڑھا پڑ گیا اور وہاں کھڑی گاڑیاں بھی اس میں جاگریں۔چین میں ایک مرتبہ پھر سڑک کے درمیان اچانک بڑا شگاف پڑنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صوبہ جنگسو کے شہر نانٹونگ کی انتہائی مصروف شاہراہ پر اچانک بڑا اور گہرا گڑھا پڑگیا جس میں 2 گاڑیاں اور سڑک کنارے لگا ایک درخت اس میں جا گرا۔چینی مقامی ٹی وی کی جانب سے جاری کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے معمولی سا گڑھا پڑا جو دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر بڑا ہوگیا کہ سڑک کے کنارے کھڑی 2 گاڑیاں اور ایک درخت اس میں جاگرے جب کہ سڑک کے متاثرہ حصے کے نیچے پانی کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔سڑک پر اچانک گہرا گڑھا پڑ جانے کی ویڈیو جاری کئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔دوسری جانب شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے پڑنے والی مسلسل بارش کے باعث سڑک پر گہرا گڑھا پڑا تاہم ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ زیرزمین پانی کی پائپ لائن سے رسنے والا پانی سڑک کی تباہی کا باعث بنا۔