نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا

نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا
 نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنا کر ہٹا دیا گیا بہت جلد وزیر اعظم خود بھی نااہل ہو جائیں گے ۔پیر کے روز نہال ہاشمی کو مسلم لیگ(ن) سے نکالنے کے بعد اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہاکہ (ن) لیگ کی روایت ہے وہ لوگوں کو ہٹا کر واپس لے لیتے ہیں نہال ہاشمی کو (ن) لیگ سے فارغ کر کے (ن) لیگ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ایسا نہیں ہو گا کیونکہ بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف بھی نااہل ہونے والے ہیں ۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی میں کہا کہ نواز شریف نے ہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا اور نہال ہاشمی نے پلاننگ کے تحت استعفی واپس لیا کچھ وقت بعد نہال ہاشمی کو (ن) لیگ پھر واپس بلائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہونے والے ہیں اور (ن) لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔

مزید : صفحہ اول