جے آئی ٹی نے آ ج طلب کر لیا

جے آئی ٹی نے آ ج طلب کر لیا
 جے آئی ٹی نے آ ج طلب کر لیا

  

اسلام آباد(آن لائن) پانامہ کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )نے سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی کے سینٹر رحمان ملک کو بھی آ ج منگل کو طلب کرلیا ہے تاہم انہوں نے بیرون ملک ہونے کے باعث جے آئی ٹی سے نئی تاریخ کی درخواست کردی تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے سینٹر رحمان ملک کو آج منگل کو 11 بجے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے جس میں ان سے حدیبیہ پیپر ملز سمیت اہم کیسوں کا ریکارڈ اور اپنی رپورٹ لانے کی ہدایت کی گئی ہے دوسرے جانب رحمان ملک کے ترجمان ریاض طوری نے کہا ہے کہ رحمان ملک لندن میں ہیں اور آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے البتہ ان کو جے آئی ٹی طلبی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور قرین قیاس یہی ہے کہ وہ وطن واپسی کے بعد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

مزید : صفحہ اول