پاناما کیس میں(ن)لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں

پاناما کیس میں(ن)لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں
 پاناما کیس میں(ن)لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں

  

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاناما وہ کیس میں نواز لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ ر ہے ہیں جبکہ حکمرنوں کے چہرے پر مایوسی بھی عیاں ہے مریم نواز اور شہبازشریف سمیت دیگر افراد کو بہت جلد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا،وزیراعظم کے استعفی پر عید کے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی لیکن اس سے پہلے ہی 22 جون تک جے آئی ٹی میں بہت سی صورتحال واضح ہو جائے گی قومی اسمبلی میں میڈیا پر پابندی کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے جمشید دستی کو اسمبلی میں حکومت مخالف نعرے لگانے کی سزا دی جارہی ہے پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفی پر عید کے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی لیکن اس سے پہلے ہی 22 جون تک جے آئی ٹی میں بہت سی صورتحال واضح ہو جائے گی اور بہت جلد ہی مریم نواز، شہباز شریف سمیت دیگر افراد کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناماکیس میں نواز لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہاہوں اور مایوسی (ن) والوں کے چہروں سے عیاں ہورہی ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول