طوفان سے تباہی ، 3روز گزر جانیکے باوجود کئی علاقوں کی بجلی بحال نہ ہو سکی

طوفان سے تباہی ، 3روز گزر جانیکے باوجود کئی علاقوں کی بجلی بحال نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد،خان گڑھ،دو کوٹہ(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ہفتہ کی شام آنیوالے طوفان کے نتیجے میں درجنوں کی تعداد میں کھمبے گرنے کے باعچ شجاع آباد خانگڑھ اور دو کوٹہ میں منقطع ہونیوالی بجلی کی سپلائی3روز گزرجانے کے باوجود بحال نہ ہوسکی درجنوں دیہات متاثر گھروں میں پانی ختم ہوجانے کئے باعث بچے بوڑھے پیاس سے تڑپنے لگے اس سلسلے میں شجاع آباد سے نمائند خصوسی کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے طوفانی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
آندھی کے دوسرے روز شجاع آباد شہر کی بجلی کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا متاثرہ علاقوں میں سکندر آباد،چک آر ایس،چاہ سید والا،بستی رکن ہٹی سمیت درجنوں علاقے شامل ہیں۔3روز سے بجلی بند ہونے کے باعث مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے روزہ دار گرمی سے نڈھال ہوگئے متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو سے بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر واپڈا آفس کے گھیراؤ،ایکسپریس وے اور ریلوے ٹریک بند کرنے کی دھمکی دی ہے خان گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق تین روز پہلے طوفانی بارش اور آندھی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں اور کچھ پول بھی گر گئے تھے جس سے نواحی علاقے موضع سلیمان پور ، طرف ڈھول ،دیوان والا،کانونی ،کمال پور ،لوہار والا ،سلیمان والا ،کوٹھیلہ ،بھت والا و دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تھی جو تین روز گزر جانے کے با وجود بھی بحال نہیں ہو سکی روزہ داروں کو فرائض کی انجام دہی اور مساجد میں پانی نہ ہونے کی بنا پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دوکوٹہ سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق اتوار شام کو پانچ بجے آنے والے طوفان سے بجلی کا نظام درہم بر ہم ہوگیا تھا دوکوٹہ شہر میں متعدد جگہوں سے بجلی کے بوسیدہ تار ٹوٹ گئے تھے لا ئن سپرینڈنٹ اور عملہ نے اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تا حال دوکوٹہ میں بجلی چالو نہ کی ہے اور نہ ہی تارو ں کو مرمت کرنے یا نئی ڈالنے کیلئے ابھی تک نہ کوئی اقدامات کیے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ شدید گرمی میں تڑپ کر رہ گئے ہیں مسجدوں اور گھروں میں سحری افطاری اور وضوتک کیلئے پانی نا پید ہوکر رہ گیا ہے پورے شہر میں چند مقامات پر نلکے لگے ہونے کی وجہ سے شہریوں کی پانی کے حصول کیلئے لمبی لمبی لائینیں نلکوں پر لگی ہوئی ہیں اور روزہ داروں کو بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید اذیت سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔