مصالحتی عدا لتوں نے 9 روز کے دوران 539 تصفیہ طلب کیس نمٹا دیئے

مصالحتی عدا لتوں نے 9 روز کے دوران 539 تصفیہ طلب کیس نمٹا دیئے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں قائم مصالحتی عدالتوں کی جانب سے تصفیہ طلب معاملات کے فیصلوں کی رپورٹ موصول ہوگئی،9 روز کے دوران 539 ریکارڈ فیصلے کئے گئے ہیں۔ عدالت عالیہ کو موصول ہونے والی رپورٹ مطابق یکم سے 9جون تک مصالحتی عدالتوں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نے539 ریکارڈکیسز نمٹائے گئے،لاہور کی 3مصالحتی عدالتوں نے 15مارچ سے 9 جون کے دوران 207 فیصلے کئے،لاہور کے سینئرسول جج عمران نذیر چودھری نے 3ماہ کے دوران 86، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے 39 اور سینئرسول جج ہاشم نے 82 کیسز نمٹائے۔فیصل آباد میں یکم سے 9 جون تک 11، جھنگ میں 17، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 24 فیصلے کئے گئے۔چنیوٹ میں 10، ملتان 2، راولپنڈی میں 12،قصور 7،نارروال میں 7 تصفیہ طلب معاملات نمٹائے گئے۔گجرات اورمظفرگڑھ کے مصالحتی عدالتوں میں تعینات ججزکوئی فیصلہ نہ کرسکے۔صوبہ بھر کے مصالحتی عدالتوں کو 9 روز میں837 کیسز موصول ہوئے۔مصالتی عدالتوں کو 142فوجداری،172 دیوانی کیسز موصول ہوئے۔

مصالحتی عدالتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر