بد عنوانی کیخلاف قوم کا متحد ہونا ضروری ہے ، کرپشن فری پاکستان کیلئے پر عزم ہیں : چیئر مین نیب

بد عنوانی کیخلاف قوم کا متحد ہونا ضروری ہے ، کرپشن فری پاکستان کیلئے پر عزم ...

اسلام آباد (آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی مؤثر پالیسی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب اپنا کام انتہائی سنجیدگی سے کر رہا ہے، نیب افسران ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنی توانائیوں کو دوگنا کریں تاکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں، آج کا نیب ہر لحاظ سے بدعنوانی کے خاتمہ کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بدعنوانی کا خاتمہ جہاں نیب کی ذمہ داری ہے وہاں اس میں پوری قوم کا متحد ہونا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

خطاب کرتے کیا۔ کانفرنس میں تمام علاقائی بیوروز، اپ گریڈیشن، پراسیکیوشن، آگاہی و تدارک ڈویژن سمیت نیب ہیڈ کوارٹرز کی کارکردگی اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے نیب کی کارکردگی میں بہتری کے حوالہ سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈائریکٹر جنرل کانفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز میں اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی کہ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے نیب آرڈیننس کے تحت ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، 2014ء نیب کی بحالی کا سال تھا، نیب کی موجودہ انتظامیہ نے نیب کو درست سمت میں گامزن کرنے کا آغاز کیا۔

چیئرمین نیب

مزید : ملتان صفحہ آخر