نواب حیات اللہ ترین‘ برہان اللہ ترین کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات‘ شوکت خانم ہسپتال پشاور کیلئے 50 لاکھ روپے کا عطیہ

نواب حیات اللہ ترین‘ برہان اللہ ترین کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات‘ ...

قطب پور (نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کی دعوت پر سابق ایم این اے نواب حیات اللہ خان ترین اور نوابزادہ برہان اللہ ترین کی مرکزی جنرل سیکریٹری پی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

ٹی آئی جہانگیر ترین کی قیادت میں بنی گالہ میں ملاقات کی ۔جہاں نواب حیات اللہ خان ترین کے صاحبزادے۔ نوابزادہ برہان اللہ خان ترین نے جہانگیر ترین کی قیادت میں شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور کی تعمیر کے لیے 50لاکھ روپے کی رقم بطور عطیہ دی ۔اس موقع پر نواب حیات اللہ ترین نے کہا کہ یہ ہسپتال کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ ہر اس غریب کا ہے جو اپنا علاج کروانے سے قاصر ہے ۔ایسے کاموں میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے آخر میں عمران خان نے 50لاکھ روپے عطیہ دینے پر نواب حیات اللہ خان ترین اور نوابزادہ برہان اللہ خان ترین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ضلع لودہراں کے حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر