عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا:امیر مقام

عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا:امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی) وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے عمران خان (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کے وزیرا عظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،وہ کون ہوتا ہے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنیوالا،مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے دیاہے عمران خان نے نہیں۔وزیراعظم سے بارباراستعفیٰ مانگنا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعظم نے اداروں پراعتماد،عدلیہ کی تقدس او ر بالادستی کاعملی مظاہرہ کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی خودپیش ہوں گے،عمران خان کوملک میں احتساب کرنے کاکوئی شوق نہیں ورنہ خیبر پختو نخوامیں احتساب کاحلیہ نہ بگاڑتا۔ عمران خان کوشوق محض وزارت عظمیٰ کاہے مگروہ ہمیشہ خواب ہی رہیگا، خیبرپختونخوامیں بدعنوانی ،سیا سی انتقام اوراقرباپروری کاجوبازارگرم ہے نے گزشتہ تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں، خودتحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے فلور پر سا راکچاچٹاکھول تاہم کسی اورکوتصدیق کرنے کی ضرورت نہیں۔ پشاورمیں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام کا عمرا ن خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا عمران خان کواس بات سے بھی تکلیف ہوگی وزیراعظم کیوں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں،عمران خان نے گزشتہ ایک عرصے سے پانامہ لیکس پراپنی سیاست چمکائی ہے اوراپنے ناکام سیاسی ساکھ پانامہ کے ذریعے میڈیامیں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی۔ عمران خان نے کارکردگی کونہیں بلکہ پانامہ لیکس کوبے ساکی کے طورپراستعمال کیا۔
امیر مقام