حکومت کی ہدایت پرایکسائزحکام نے خالی پلاٹوں کی فہرستیں تیارکرناشروع کردیں

حکومت کی ہدایت پرایکسائزحکام نے خالی پلاٹوں کی فہرستیں تیارکرناشروع کردیں

رحیم یارخان(بیورونیوز)ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور کی ہدایت پررحیم یارخان سمیت بہاولپور اوربہاولنگرکے اضلاع میں خالی پلاٹوں کاسروے شروع کردیاگیا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ہے تاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق شہروں میں پڑے خالی پلاٹوں پربھی پراپرٹی ٹیکس لگایاجاسکے ‘ ایکسائزانسپکٹروں نے اپنے اپنے سرکلزمیں خالی پلاٹوں کی فہرستیں مرتب کرناشروع کردی ہیں جوآئندہ ایک ماہ میں تیارکرلی جائیں گی‘ ذرائع کے مطابق رحیم یارخان شہرمیں سینکڑوں خالی پلاٹس موجودہیں جن سے سالانہ قومی خزانے میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کاٹیکس جمع ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر