ایران قطر اور سعودیہ کو اختلافات بھلانے کی ضرورت
ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ایرانی قونصلیٹ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
جنرل لاہور محمدحسین بنی اسدی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ چند روزقبل ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزارپر دہشتگردی کے افسوس ناک واقعہ پر دلی صدمہ ہوا۔جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتی ہے۔عالم اسلام میں بدامنی،انتشار اورافتراق بیرونی دشمنوں کی کارستانی ہے۔ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے خلاف بھرپور سرگرم عمل نظرآرہی ہیں۔آج مسلمانوں کواتحادویکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ایران،قطر اور سعودی عرب کے معاملے میں بھی ہمیں باہمی اختلافات کونظر انداز کرتے ہوئے مغربی طاقتوں کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا۔اس حوالے سے عالم اسلام کے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔امریکہ اور اس کے دیگر حواری مشرق وسطیٰ میں اسلامی ممالک کے درمیان خلیج بڑھانے کے لیے سازشیں کررہے ہیں۔شام کے معاملے میں بھی غیر مسلم قوتیں مسلمانوں کا قتل عام کرکے آگ وخون کاگھناؤنا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے او آئی سی،عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپناکردار اداکرے تاکہ اسلامی ممالک کے درمیان پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔جماعت اسلامی امت مسلمہ کو درپیش مسائل کومل بیٹھ کر اچھے انداز میں حل کرنے کی خواہاں ہے۔ عالم اسلام متحداور یکجان ہوکرہی تمام سازشوں کامقابلہ کرسکتا ہے۔
میاں مقصود