15رمضان یتیم بچوں کا دن منایا جائے

15رمضان یتیم بچوں کا دن منایا جائے

بہاولپور(بیورورپورٹ) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت ملک بحرانوں کا شکار ہے۔مسائل کے انبار لگے ہیں۔غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔ہمارے تمام مسائل کاحل محب وطن قیادت ہی نکال سکتی ہے اور قوم کو یہ قیادت الحمداللہ جماعت اسلامی دے سکتی ہیں یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے ا عزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ اسلامی تنظیم OIC نے 15 رمضان المبارک ’’ یتیم بچوں کا عالمی دن‘‘کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پاکستان کے ایوان بالا نے اپنی قرارداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 رمضان کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منایا جائے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے حقوق پر اسلام نے بہت زور دیا ہے قرآن کریم میں کم و بیش 23 مواقع پر یتیموں کے ساتھ حسن سلوک ان کے اموال کی حفاظت اور ان کی نگہداشت کرنے کی تلقین کی گئی ہے تقریب سے ہیلپنگ ہینڈ کے کوآڈی نیٹر نوید احمد نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کا آرفن سپورٹ پروگرام پاکستان بھر کے 35 اضلاع کی 121 سے زائد یونین کونسلز میں آٹھ ہزار بچوں کو تعلیم ،صحت اور خوراک کی مد میں معاونت فراہم کر رہا ہے اس معاونت میں ان یتیم بچوں کی 4500 مائیں اس کے علاوہ ہیں جنہیں ہیلتھ انشورنس کے ذریعے صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تقریب سے راؤ منور حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں مہمانوں نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے ۔

وسیم اخترر

مزید : ملتان صفحہ آخر