نشتر ہسپتال‘ پلیٹ لیٹس بنانے والی مشین کی عدم دستیابی‘ مریض پریشان

نشتر ہسپتال‘ پلیٹ لیٹس بنانے والی مشین کی عدم دستیابی‘ مریض پریشان

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں پلیٹ لیٹس بنانے والی مشین کی عدم دستیابی کے سبب مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے،بتایا جاتا ہے کہ خون سے پلیٹ لٹس بنانے والی مشین وارڈ نمبر1(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اور بلڈ بنک میں موجود ہے۔مگر بلڈ بنک میں رجوع کرنے والے مریضوں کے لواحقین کو بتایا جاتا ہے کہ مشین خراب ہے جبکہ وارڈ نمبر10میں یہ مشین ایک نجی ادارہ چلا رہا ہے،جو پلیٹ لٹس بنانے کیلئے مریضوں سے ہزاروں روپے بٹور رہے ہیں،تاہم نشتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ لٹس بنانے والی مشین موجود ہے،جس سے مریضوں کو یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

پلیٹ لیٹس مشین

مزید : ملتان صفحہ آخر