پی ایس ٹی،ای ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دئیے جانے پر ٹیچرز میں بے چینی پھیل گئی

پی ایس ٹی،ای ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دئیے جانے پر ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دئیے جانے پراساتذہ کے ہوش اڑ گئے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

۔اساتذہ کو ترقیاں دلانے کے دعوے کرنے اور مبارک بادیں لینے والے ٹیچرز یونینز کے عہدیداران غائب ہو گئے۔ اس بارے میں ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما عابد سحر نے کہا ہے کہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جعلی ہونے کی خبر پر اساتذہ میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے ۔بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر نوٹیفکیشن واقعی جعلی ہے تو اس سنگین دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر غیر یقینی کی کیفیت طاری ہے ۔ سادہ لوح اساتذہ کے جذبات سے کھیلا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم ایشو پر تمام اساتذہ تنظیمیں اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور حکومت اس سنگین معاملے پر بھی جے آئی ٹی تشکیل دے ۔ انہوں نے مزیدمطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب تمام کیٹگری کے اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرے اور اس سلسلے میں جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کرے ۔

جعلی نوٹیفکیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر