ملتان اندرون شہر ، محلوں میں بارش، گٹروں کا پانی عوام کیلئے وبال جان

ملتان اندرون شہر ، محلوں میں بارش، گٹروں کا پانی عوام کیلئے وبال جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی)واسا ملتان نے شہر کی مرکزی اور مصروف شاہراؤں سے بارش اور سیوریج کا پانی نکال کر انتظامی آفیسران کو مطمئن کردیا ہے۔لیکن ملتان شہر کے اندرونی علاقوں اور محلوں میں تاحال بارش اور گٹروں کا پانی عوام کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے۔شاہ رکن عالم کے بلاک میں بارش اور گٹروں کا گاڑ گلیوں اور پارک کے ارد گرد جمع ہے،جس کیوجہ سے اہل علاقہ کا جینا محال بن چکا ہے،نور الحسن پارک گندے پانی کے جوہڑ کا منظرپیش کررہا ہےء،سورج میانی شہر اور محلہ کی حالت انتہائی ابتر ہے،گلیوں میں پانی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
جمع ہونے کیوجہ سے شہری گھروں میں محصور بن کر رہ گئے ہیں،ضرورت زندگی کے حصول کیلئے گندے پانی سے گزر کر باہر نکلنا پڑتا ہے۔سورج میانی میں بارشی پانی اور سیوریج کے پانی نے تعفن زدہ ماحول پیدا کررکھا ہے،گندے پانی کیوجہ سے علاقے میں مچھر کی بھرمار ہے،جس کیوجہ سے بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ ہے۔
گٹروں کا پانی