دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے تحت الیکشن نہیں لڑینگے‘ طارق بشیر چیمہ

دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے تحت الیکشن نہیں لڑینگے‘ طارق بشیر چیمہ

حاصل پور( نمائندہ پاکستان)موجودہ دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے تحت انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تمام اپوزیشن جماعتیں اس نقطہ پر اکھٹی ہیں اربوں ڈالر کی کرپشن کرنے والے تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں جے آئی ٹی پر الزام تراشی اور تصویر کی اشاعت قابل مذمت ہیں مسلم لیگ ن اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ریاض حسین پیرزادہ کو چار سال بعد ہوش آیا ہے حاصل پور میں مقامی ایم پی اے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

اور ایم این اے نے کرپٹ پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملکر پولیس گردی کی انتہا کر رکھی ہے 88فتح میں سٹے آرڈر کے باوجود پولیس کی طاقت کو استعمال کر کے عدالتی فیصلے کے خلاف توہین عدالت کی گئی اور نمبردری کے الاٹ شدہ رقبہ کو چیرمین کے کہنے پر لوگوں پر بے جا طاقت کا استعمال کیا گیا ہم جلد حاصل پور میں احتجاجی دھرنا دیں اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے مقامی سیاست دانوں نے انتظامیہ کی ملی بھگت اور کمشنر بہاول پور سے مل کر نہر فتح کا پانی ٹیل کے کاشتکاروں سے چھین لیا ہے اور کاشتکاروں کا معاشی قتل کر کے رشوت سے وصول کئے گئے روپے حمزہ شہباز تک پہنچائے جا رہے ہیں اگر محکمہ انہار کا ایک ایکسین پانی بڑھائے ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی پہنچا سکتا ہے تو متعلقہ ایم پی اے نہر فتح کے لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاصل پور میں رفیع رضا گک کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے خلاف انکوائری ٹھپ کروانے کے لئے مستعفی ہونے کی دھمکی دے رہا تھا اب یقین دہانی پر برانی تنخواہ پر کام کر رہاہے اس موقع پر چوہدری عبدالخالق ،جیف اللہ بوبک،سعید حمید ایڈووکیٹ،مبشر حسین ،افضل دھرالہ ،یعقوب چیر مین،شہزاد افضل رنگا ،محمد سلیم ،محمد حنیف ،محمد شکیل ،محمد سلیم شیخ۔اور راشد پرویز چوہدری سیاسی ورکرز و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس

مزید : ملتان صفحہ آخر