انجمن تاجران حسین آگاہی کے صدر شیخ اکرم حکیم کے والد کی نماز جنازہ ، قل خوانی آج لوہاری گیٹ میں ہوگی
ملتان(جنرل رپورٹر)انجمن تاجران حسین آگاہی کے صدر شیخ اکرم حکیم کے والد شیخ عبدالحکیم بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز جی پی او گراؤنڈ میں(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
ادا کی گئی جس میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی‘ سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی‘ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی‘ ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری‘ ڈپٹی مےئر سعید انصاری‘ منور احسان قریشی‘ پی پی رہنما خواجہ رضوان عالم‘ راؤ ساجد‘ نفیس انصاری‘ ڈاکٹر جاوید صدیقی‘ سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی ‘راجن بخش گیلانی ‘قاری احمد میاں‘ قاری ناصر میاں‘ تاجر رہنما ملک نذیر اعوان‘ خواجہ محمدشفیق‘ خواجہ سلیمان صدیقی‘ ڈاکٹر غضنفر ملک‘ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری طارق نیاز‘ مخدوم حسن رضا مشہدی‘ کلب عابد‘ چوہدری محمود احمد‘ اسلم سعید قریشی‘ شیخ محمد شفیق ‘احتشام الحق‘ جعفر علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل صبح 8بجے شیخ اکرم حکیم کی رہائشگاہ لوہاری گیٹ پر ادا کی جائیگی۔
شیخ اکرم حکیم