ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیچر ایوارڈ 2016ء کیلئے یونیورسٹیوں سے ریکارڈ مانگ لیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیچر ایوارڈ 2016ء کیلئے یونیورسٹیوں سے ریکارڈ مانگ لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائرایجوکیشن کمیشن نے بہترین ٹیچر ایوارڈ2016کیلئے یونیورسٹیوں سے ریکارڈ مانگ لیا ۔ایچ ای سی کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پبلک پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاں سال2016 میں کامیابیاں(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

سمیٹنے والے اساتذہ کا ریکارڈ 14جولائی 2017تک ارسال کریں ، ڈائریکٹر اکیڈمک ایچ ای سی کے مطابق تمام درخواستیں رجسٹرار اور شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ کے ذریعے ارسال کی جائیں اوران کی ایلویشن رپورٹس بھی ساتھ ارسال کی جائیں ، واضح رہے گزشتہ برس بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے ڈاکٹرعمران شریف نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

ریکارڈ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر