پی ایس 114، نون لیگ نے علی اکبر گجر کو امیدوار نامزد کردیا

پی ایس 114، نون لیگ نے علی اکبر گجر کو امیدوار نامزد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کو پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کا ٹکٹ دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماں سے مشاورت کے بعد سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس ایک سو چودہ میں علی اکبر گجر کو پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ مذکورہ نشست پر سابق نون لیگی رہنما عرفان اللہ مروت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جسے ایم کیو ایم کے رف صدیقی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ نے دھاندلی کا الزام ثابت ہونے پر حلقے میں دوبارہ پولنگ کی ہدایت کی تھی۔ جبکہ عرفان اللہ مروت نے نون لیگ کو چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کی تو آصفہ اور بختاور بھٹو کی جانب سے سخت تنقید کے بعد ان کے پیپلز پارٹی کیسا تھ معاملات ٹھیک نہ ہوسکے تھے۔ اب وہ اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول