صوابی ،ڈی ایس پی اظہار شاہ خان کی رہائش گا پر بم حملہ ،جانی نقصان نہیں

صوابی ،ڈی ایس پی اظہار شاہ خان کی رہائش گا پر بم حملہ ،جانی نقصان نہیں

صوابی( بیورورپورٹ)ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی رہائشی کوارٹر پر نامعلوم ملزمان نے دن دیہاڑے دستی بم سے حملہ کر دیا۔ تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان نہ ہو سکاپولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی دو پہر تھانہ صوابی کے سامنے سرکاری رہائشی کالونی میں واقع ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی رہائش پر نامعلوم ملزمان نے ہینڈ گر نیڈ پھینکا جس سے ایک کونے کو جزوی نقصان پہنچا صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی#

مزید : کراچی صفحہ اول