بونیر میں یتیموں کا عالمی دن منایاگیا
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخد مت فاونڈیشن بونیر اور سہم النور ادارہ کے مشترکہ تعاون سے بونیر میں یتیموں کا عالمی دن منایاگیا ۔اور اس دن کی مناسبت سے بونیر کے یتیم بچوں اور بچیوں میں قران شریف کے سو کے قریب نسخے تقسیم کئے گئے ۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں یتیم بچو بچیوں کے سر فہرست ،الخدمت فاونڈیشن کے رضاء کاروں نے شرکت کی ۔تقریب میں مولانا نورالامین نے یتم کی اہمیت اور قران وہ سنت کی روشنی میں اسکی پرورش کرنے والوں اور یتیم کی مال کو کھانے والوں کے بارے میں تفصیل سے درس دیا ۔تقریب سے الخدمت بونیر کے صدر زرفروش خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاں میں ہرسال ہر دو سیکنڈ بعد ایک بچہ یا بچی یتیم ہو تی ہے ۔پورے دنیاں میں بارہ کروڑ بچے جبکہ جنوب ایشیاء میں چھ کروڑ بچے یتیم ہے ۔وطن عزیز پاکستان میں 42 لاکھ بچے یتیم ہے ۔الخد مت فاونڈیشن کاکام سیاست رنگ وہ نسل سے بالا تر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورے پاکستان میں تقریبا اٹھ ہزار بچے ،بچیاں الحدمت فاونڈیشن کے زیر کفالت ہے جو اٹے میں نمک کے برابر ہے ۔زر فروش خان نے مخیر خضرات سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اپنے خیرات صدقات الخد مت فاونڈیشن کو عطیہ کرے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے یتیموں کی خدمت کرسکے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں یہ تمام کام اسکی ذمہ داری ہو تی ہے مگر بد قسمتی سے اسلام کے نام پر قائم اسلامی ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کا تصور ابھی تک عملی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ الخد مت فاونڈیشن سات شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے جس میں ایک شعبہ یتیموں کا ہے اور اس وقت الخدمت بونیر سو کے قریب یتیم طلباء طالبات کی پرورش اور انہیں تعلیم مفت دے رہی ہے ۔اس موقع پر الخدمت کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد رحمان ،فخر عالم اور یتیموں کے سر فہرستوں نے یتیم طلباء طالبات کو قران شریف کے نسخے دئے ۔